منڈی بہاوالدین آج پھر لہو لہو: منڈی بہاوالدین میں قتل و غارت کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہو گیا. تحصیل ملکوال کے علاقہ میانہ گوندل میں نوجوان کا قتل ۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 22 اگست 2021) تفصیلات کے مطابق تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ ریڑکا بالا میں مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 16/17 سالہ نوجوان عمران ولد شبیر کو قتل کر دیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر میانہ گوندل پولیس موقع پر پہنچ گی اور نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے. ابتدائی رپورٹ کے مطابق جھگڑا کبوتر بازی کی بنا پر ہوا.
یہ بھی پڑھیں: میانہ گوندل: جائداد کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
