rescue 1122 mandi bahauddin

ریسکیو 1122 نے ریلوے گراﺅنڈ میں بمب بلاسٹ ایمرجنسی کے حوالے سے فرضی مشقیں کیں

منڈی بہاﺅالدین پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ریلوے گراﺅنڈ میں بمب بلاسٹ ایمرجنسی کے حوالے سے فرضی مشقیں کی گئیں

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 3 فروری 2022) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاﺅالدین انجینئر عمران خان کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیو منڈی بہاﺅالدین کی کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیورز کی تیاری کا جائزہ لینا ہے فرضی مشقوں میں ایمبولینسیز، فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا.

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

فرضی مشقوں میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان ،ریسکیو آفیسرز ،ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریسکیورز اور ریسکیو محافظوں نے حادثے والی جگہ پر معمولی زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ شدید زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا حادثے والی جگہ پر آگ لگنے کی صورت میں ریسکیو فائر فائٹر نے آگ پر قابو پانے اور وہاں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاﺅالدین عمران خان نے ریسکیو آفیسرز ،ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں کی کارکردگی کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں ہمہ وقت تیار ہے

اپنا تبصرہ لکھیں