rescue 1122 mbdin

ریسکیو 1122 اہلکاران کی فٹنس کو مدنظر رکھتےہوئے سپورٹس گالا کا انعقاد

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو اہلکاران کی فزیکل فٹنس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان کی زیر نگرانی سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس گالہ میں ضلع کی تینوں تحصیلوں منڈی بہاﺅالدین ، پھالیہ اور ملکوال کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 نومبر 2021 ) تمام ٹیمیں کرکٹ ، رسہ کشی، بےڈمنٹن اور والی بال میں مدمقابل رہے۔ کرکٹ میں شاندار کھیل کو مظاہرہ کرتے ہوئے پھالیہ نے میدان مار لیا تو منڈی بہاﺅالدین کی ٹیم نے رسہ کشی اور فٹبال میں فتح حاصل کی ۔سپورٹس گالہ میں ضلع بھر کے ریسکیورز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہترین کھیل پیش کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور سپورٹس گالہ کے بہترین انتظامات پرریسکیو سیفٹی آفیسر شوکت علی، ایڈمن آفیسر ذیشان اللہ، اسٹیشن کوآرڈینیٹر منڈی بہاﺅالدین سہیل خان نیازی، اسٹیشن کوآرڈینیٹر پھالیہ ،ٹرانسپورٹ مینٹی نینس انچارج شوکت علی رانجھا اور میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق کو مبارک باد دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر عمران خان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاران کی اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ ایسی مثبت سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ،کھیلیں نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرتی ہیں اور انہیں معاشرے کا ایک فعال شہری بنانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں