روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری, سونا بھی مہنگا

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُنچی اُڑان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ایک بار پھر روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی اڑان ریکارڈ کی گئی جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19پیسے بڑھ کر 160روپے 52پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہو

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 1834ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150روپے اور 128روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112550روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96493روپے ہوگئی۔ سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52پیسے پر مستحکم رہی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں