ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہے؟

fatima bhutto
Share

Share This Post

or copy the link

فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونئیر کے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے معاملات طے. عمران خان کے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت نے دونوں سے براہ راست رابطہ کیا تھا

اسلام آباد ( تازہ ترین ۔ یکم جنوری 2019ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی ، شہید بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو اپنے بھائی جوئیر ذوالفقار بھٹو کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں۔ عمران خان کے ایک ذاتی دوست اور کاروباری شخصیت نے دونوں سے براہ راست رابطہ کیا اور انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر آمادہ کیا۔

اس ضمن میں غنویٰ بھٹو سے بھی بات کی گئی لیکن انہیں تاحال کچھ تحفظات ہیں جنہیں وہ عمران خان سے براہ راست بات کر کے دور کرنا چاہتی ہیں۔ انتہائی با خبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فاطمہ بھٹو پاکستان تحریک انصاف میں اپنے بھائی جونئیر ذوالفقار بھٹو سمیت شامل ہو رہی ہیں اور اس سلسلے میں تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو کو عمران کان 2018ء کے الیکشن میں اپنی جماعت میں شامل کرنا چاہتے تھے، لیکن اس وقت غنویٰ بھٹو نے کچھ زیادہ سیٹوں کی فرمائش کر دی تھی جس پر بات نہیں بن سکی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان کے یورپ میں مقیم ایک کاروباری دوست نے فاطمہ بھٹو سے براہ راست رابطہ کر کے تمام معاملات طے کر لیے۔

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ فاطمہ بھٹو اپنے بھائی کے بغیر ہی پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں لیکن آخری دم تک دونوں کی اکٹھی شمولیت پر عمران خان کے دوست زور لگا رہے ہیں۔ عمران خان نے صوبہ سندھ فاطمہ بھٹو کے حوالے کرنے کی پیشکش بھی کر دی ہے اور ان کے زرداری سے جائیداد کے تنازعہ کو حل کرنے اور انہیں قبضہ دلوانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب الیکشن 2018ء میں فاطمہ بھٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا زرداری کو علم ہوا تو انہوں نے کسی دوسرت کے ذریعے غنویٰ بھٹو سے بلاول بھٹو کے لیے فاطمہ بھٹو کا رشتہ مانگ لیا تھا لیکن غنویٰ بھٹو نے صاف انکار کر دیا تھا۔ جس پر فاطمہ بھٹو کی شمولیت کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب معاملات تقریباً حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ فاطمہ بھٹو کسی بھی وقت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں جو سال 2019ء کی سب سے بڑی خبر تصور کی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہے؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!