دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، خاتون اور 2 بچے ڈوب گئے

river
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہائوالدین کے علاقہ کھمب کلاں میں افسوس ناک واقع. کھمب کلاں کے مقام پر دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، خاتون اور 2 بچے ڈوب گئے.

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جولائی 2022) پھالیہ کے علاقہ کھمب کلاں کے قریب دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔خاتون کی نعش نکال لی گئی جبکہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔

پھالیہ کے نواحی علاقہ کھمب کلاں میں دادی “بیوی زوجہ عنایت علی ساکن گڑھ لکاں اپنے پوتے اور پوتی کو لے کر دریا کے دوسرے کنارے اپنے ڈیرہ پر جارہی تھی کہ کشتی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجہ میں بیوی اور دو نوں بچے ڈوب گئے۔ بیوی کی نعش کو ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا گیا ۔

ڈوبنے والوں میں 4 سالہ علی ولد جاوید 5 سالہ منال دختر جمشید شامل ہیں۔مبینہ طور پر کشتی میں بیس 20افراد سوار تھے ۔کشتی میں وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی باقی افراد نے تیر کر اپنی جانیں بچائیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے جلد ہی بچوں کی نعشیں نکال لی جائیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، خاتون اور 2 بچے ڈوب گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!