ملکوال(نامہ نگار) خلیفہ بلا فصل سیدنا حضرت ابوبکر صدیق کے یوم وفات پر علماء کونسل منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام یوم سیدنا حضرت ابوبکر صدیق 22جمادی الثانی کو مداح صحابہ ومطالباتی جلوس جامعہ مسجد مدنی ڈاکخانہ روڑسے نکالا گیا،جو کالج چوک سے ہوتے ہوئے صدر بازار سے گذرتا ہوا پریس کلب کے سامنے پہنچا.
جلوس پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اورشرکاء جلوس کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے زبردست نعرہ بازی کی گئی،پریس کلب کے سامنے جلوس کی وجہ سے چاروں اطراف سے روڈ بلاک ہو گئے اور جلسہ کی شکل اختیار کرلی،اس موقع پر مولانا سیف اللہ،مولانا ارشد معاویہ،افضال بھٹی، لال حسین شاہ،مولانا دلدار حسین بلال،مولانامسعود خوشابی،اور مولانا راؤ محمد اشرف جاوید حسینی ضلعی صدر اہلسنت والجماعت،علماء کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ یوم حضرت صدیق اکبر 22جمادی الثانی کو سرکاری طور پر منانے اور مکمل سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے،مقررین نے حضرت صدیق الفاروق اکبر اورصحابہ کرام کے فضائل و کمالات مناقب پرتفصیلی روشنی ڈالی،آخر میں ملک قوم کی سالمیت،ا ستحکام اور اسلام کی سربلندی کی دعا کروائی گئی۔
