حیران ہیں کہ جماعت اسلامی کے واحد سنیٹر نے پیپلز پارٹی کے حق میں ووٹ استعمال کر کے جماعت اسلامی کی تاریخ کو دھچکا لگایا، پیر سید محفوظ مشہدی

منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف ) پیر سید محمد محفوظ مشہدی سابق ایم پی اے و صدر مرکزی جمعیت علماء پاکستان (سواد اعظم ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج سینٹ کے اندر جماعت اسلامی نے جس طرح پی ڈی ایم کو دھچکا لگانے میں کردار ادا کیا ہے وہ سب پر عیاں ہے۔ حیران ہیں کہ جماعت اسلامی کے واحد سنیٹر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں ووٹ استعمال کر کے جماعت اسلامی کی 60 سالہ تاریخ کو دھچکا لگایا ہے۔

جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے سینٹ حزب اختلاف کو اکلوتا ووٹ دے کر اپنے بزرگوں مولانا مودودی اور میاں طفیل محمد کی روحوں کو تڑپایا ہے۔ جماعت اسلامی کے اس واحد سنیٹر کو مولانا مودودی اور میاں طفیل محمد کی قبروں پر جا کر اس عمل کی معافی مانگنی چاہیے۔ جماعت اسلامی نے قوتوں کے کہنے پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا، جماعت اسلامی کی 60 سالہ تاریخ میں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ہم اس فعل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر پیر سید محمد اقبال شاہ مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان سواد اعظم بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں