حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین ضلع کے تمام سنٹرز پر دستیاب ہے، طارق بسرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین ضلع کے تمام سنٹرز پر دستیاب ہے ، شہری اپنے قریبی مراکز پر جا کر ویکسین لگوائیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22 جون2021) ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے آفس میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کی دستیابی کے حوالے سے پیش کی جانے والی روپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار،ڈپٹی ڈی ایچ اوز ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو/ای پی آئی رافعہ ناہید، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ سنٹرز پر موجود انتظامی افسران کو اس بات کا پابند بنائیں کہ سنٹرز پر ویکسی نیشن کیلئے آنے والے افراد کو بلا تعطل عمدہ سروسز فراہم کی جائیں۔انہوں نے مذید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کے افسران باقاعدگی کے ساتھ ویکسی نیشن سنٹرز پر مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں اور وہاں پر تمام سٹاف کی کارکردگی کو چیک کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے بر وقت فیصلوں سے کورونا کی موجودہ لہر میں کافی کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں تعلیمی ، کاروباری اور دیگر سماجی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت عوام الناس کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کورونا ویکسین کی دستیابی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لہذا عوام الناس کو بھی چاہیئے کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسی نیشن کروا کر اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنا لیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین ضلع کے تمام سنٹرز پر دستیاب ہے، طارق بسرا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!