حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ سروس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

یکم مئی 2021 سے سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگا، 191 ممالک کے شہری آن لائن ویزہ حاصل کر سکیں گے

اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء) حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ سروس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان، یکم مئی 2021 سے سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگا، 191 ممالک کے شہری آن لائن ویزہ حاصل کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھی دنیا کے دیگر کئی ممالک کی طرح ای پاسپورٹ سروس متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس حوالے سے بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان یکم مئی 2021 سے ای پاسپورٹ سروس کا آغاز کر دے گا، جبکہ ای ویزا سروس کا آغاز یکم جنوری 2021 سے کرچکے ہیں۔ ای ویزہ سروس کے آغاز کے بعد 191ملکوں کے شہر یوں کو آن لائن ویزا دے رہے ہیں۔ اس وقت پڑوسی ملک افغانستان سے ای ویزہ کیلئے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ جبکہ ای پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بہت مدد ملے گی۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینیجمنٹ ونگ قائم کردیا ہے، ملک میں انسانی سمگلنگ اور مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو بارڈر مینیجمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ملک میں سیاحتی شعبہ کے فروغ کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

وفاقی حکومت خاص کر غیر ملکی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کوششوں میں مصروف ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کیلئے ہی ای پاسپورٹ اور ای ویزہ جیسی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں۔ ایسے کئی ممالک ہیں جن کے شہریوں کو بنا ویزہ کے پاکستان آمد کی اجازت ہے، ان غیر ملکیوں کو پاکستان آمد پر ویزہ جاری کیا جاتا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ سروس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!