petrol price in pakistan today

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گیں.

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں