حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے منڈی بہاوالدین میں 8 سستے بازار قائم کر دئیے گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19 جون2021) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی واضح ہدایات کی روشنی میں تمام اشیائے خوردونوش بالخصوص آٹا، چینی ، دالیں، پھلوں، سبزیوں کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، مجسٹریٹس عادی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کوجرمانے کرنے کی بجائے جیل بھجوائیں، انہوں نے کہاکہ چے ہیں جہاں سے عوام الناس کو روزانہ کی بنیاد پر رعائتی نرخوں پرکریانہ، آٹا، پھل سبزی، چکن، گوشت اور دیگر معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال، فوکل پرسن ڈی او انڈسٹریز محمد سعید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شماریات سید اعجاز نقوی کے علاوہ مجسٹریٹس صاحبان اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ڈی او انڈسٹریز محمد سعید نے ملٹی میڈیا کے ذریعے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جون سے لے کر اب تک پرائس مجسٹریٹس نے 3،280 انسپکشنز کیں اور پرائس ایکٹ کی 254 خلاف ورزیاں پائے جانے پردکانداروں ، بڑے سٹوروں اور سٹاکسٹ کو 8 لاکھ 48 ہزار 500 روپے جرمانے کئے گئے۔ 1افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر وا کر گرفتار کروا دیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں منڈی بہاﺅالدین میں 3، پھالیہ 3 اور ملکوال میں 2 سہولت بازار لگائے گئے ہیں جہاں پر سبسڈائزڈ آٹا 10کلوگرام تھیلا 430 روپے ، چینی اور گھی سستے داموں جبکہ پھل اور سبزیاں ہول سیل ریٹس پر با آسانی دستیاب ہوں گی۔

جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت ضروری اشیاءخوردونوش، پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے اور عوام الناس کی قوت خرید کے مطابق کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور انچارج صاحبان کو ہدایت کی کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش میں کمی نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو سبزیاں اور پھل روزانہ کی بنیاد پر سستے داموں مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سہولت بازاروں میں کورونا ایس او پیز ،سکیورٹی، جنریٹر، صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کی سہولت کیلئے منڈی بہاوالدین میں 8 سستے بازار قائم کر دئیے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!