حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔

شہباز گل نے ٹوئٹ میں کہا کہ دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1 عشاریہ 19 ڈالر فی لیٹر ہے تاہم پاکستان میں پیٹرول کی قیمت عشاریہ 72 ڈالر فی لیٹر ہے، دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔ معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ جن 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں، اس وقت پیٹرولیم پروڈکٹس پر حکومت تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!