حکومت نے اسمارٹ فونز کی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: حکومت نے اسمارٹ فونز کی کسٹم ڈیوٹی میں 5 ہزار روپے سے لے کر 8500 روپے تک اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرون ملک سے اسمارٹ فون لانے اور منگوانے والوں کی موجیں ختم ہوگئیں، ایف بی آر نے اسمارٹ فونز کی کسٹم ریگولیٹری ڈیوٹی میں 5 ہزار روپے سے لے کر 8500 روپے تک اضافہ کردیا۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں اضافہ ملک میں موبائل فون بنانے کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون پیکیجزختم ہونے کا امکان

شناختی کارڈ پر باہر سے آئے اسمارٹ فونز کے لیے نیا ٹیرف لاگو کیا گیا ہے جس کے مطابق 101 ڈالر تا 200 ڈالر مالیت کے فون پر ڈیوٹی 5984 سے بڑھا کر 11561 روپے، 201 تا 350 ڈالر کے فون پر ڈیوٹی 7865 سے بڑھا کر 16401 روپے، 351 تا 500 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر ڈیوٹی 22715 سے بڑھا کر 28820 روپے، 500 ڈالر سے زائد مالیت کے فون پر کسٹم ڈیوٹی 40392 سے بڑھا کر 46277 روپے کردی گئی۔

اسی طرح 60 روز کے دوران بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے پاسپورٹ پر موبائل رجسٹریشن کی ڈیوٹی بھی بڑھا دی گئی۔ 100 تا 200 ڈالر کے اسمارٹ فون پر ڈیوٹی 4510 سے بڑھا کر9580 روپے، 200 تا 350 ڈالر مالیت کے فون پر ڈیوٹی 6180 سے بڑھا کر 13940 روپے، 350 ڈالر تا500 ڈالر مالیت کے فون پر ڈیوٹی 17650 سے بڑھ کر 23200 روپےاور 500 ڈالر سے زیادہ مالیت کے فون پر ڈیوٹی 31520 سے بڑھا کر 36870 روپے کردی گئی۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافر اپنے پاسپورٹ پر صرف ایک فون رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حکومت نے اسمارٹ فونز کی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!