حریم شاہ عمران خان کی حمایت میں روپڑیں،مریم پرکڑی تنقید

hareem shah
Share

Share This Post

or copy the link

عمران خان کا وزرات عظمیٰ کا منصب نہ رہنے پر حریم شاہ زاروقطارروپڑیں، ٹک ٹاکرنے مریم نوازپرتنقید کےکڑے نشتر برسائے۔

حریم شاہ نے عمران خان کے دورمیں ہی اکتوبر 2019 میں وزرات خارجہ کے کمیٹی روم سے سامنے آنے والی ویڈیو سے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی، اس ویڈیو پرسوالات بھی اٹھائے گئے تھے کہ ایک عام شہری ہونے کے باوجود اعلیٰ ایوانوں تک حریم کی رسائی کیسے ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بکواس بند‘‘ ؛ شیخ رشید نے حریم شاہ کو جھاڑ پلادی، ویڈیو وائرل

مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے بیشترافراد کی طرح حریم شاہ بھی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں ان کا منصب چھن جانے پرانتہائی افسردہ ہیں۔

حریم نے آفیشل انسٹاہینڈل پرعمران خان کی حمایت میں پوسٹس شیئرکرنے کے علاوہ ایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ کھانے کی ٹیبل پربیٹھی آنسو بہارہی ہیں۔

یہ ویڈیو ان کے نصف بہتربلال شاہ نے بنائی جو کیمرے کے سامنے آئے بغیرحریم سے ان کے رونے کا سبب پوچھ رہے ہیں، جواب میں حریم بغیرکچھ کہے روتی رہتی ہیں، اس پرپیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے بلال شاہ کہتے ہیں، ‘ عمران خان کے جانے پررورہی ہو، کوئی بات نہیں جئے بھٹو’

حریم نے کیپشن میں اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ‘ عمران خان آپ کے ساتھ ظلم ہواہے، لویوخان صاحب’۔ ایک اور ویڈیو میں حریم نےعمران خان اورپاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے مریم قومی سالمیت کی بات کررہی ہیں جن کا اپنا باپ ساری زندگی کے لیے نااہل قرارپاچکا ہے۔

حریم شاہ کی سوئمنگ کرتے ہوئے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

مریم کے کردار پرانگلیاں اٹھانے والی حریم نے واضح کیا کہ اگرآپ عمران کے کردار پربات کریں گی تو ہم آپ کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے، ابھی سے ہمیں مجبورنہ کریں۔

پاک آرمی زندہ باد، عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی حریم نے مزید کہا کہ خان صاحب دوبارہ آئیں گے، نوازشریف کی طرح مریم اورباقی ٹبربھی جلد پوری سندگی کے لیے نااہل ہوگا تو عارضی خوشیاں منالیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حریم شاہ عمران خان کی حمایت میں روپڑیں،مریم پرکڑی تنقید

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!