حاجی امتیاز احمد چوہدری ایم این اے نے انجمن تاجران کی حمایت کا اعلان کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف ) چیف الیکشن کمیشن اعجاز احمد جنجوعہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن انجمن تاجران منڈی بہاؤالدین کے وفد نے ایم این اے حاجی امتیاز احمد سے خصوصی ملاقات کی۔وفد نے الیکشن انجمن تاجران کی افادیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے حاجی امتیاز احمد چوہدری کو بتایا کہ منڈی بہاوالدین کے تمام تاجران الیکشن کے لئے برسر میدان ہیں۔

منڈی بہاؤالدین کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے ۔ تاجران کے مسائل اور انتظامی روابط کو قائم رکھنے کے لیے ایک منتخب انجمن تاجران کی تشکیل ناگزیر ہے۔ تاجران اپنے حلقہ کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کی تائید حاصل کرنے کے لیے تشریف لائے ہیں۔اس پر حاجی امتیاز احمد چوہدری نے انجمن تاجران کے وفد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انجمن تاجران کے الیکشن کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا اور ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: حمیدہ وحید الدین نے انجمن تاجران کے الیکشن کی حمایت کا اعلان کر دیا

تاجران کے وفد میں حاجی مظہر اقبال گوندل ،فاروق احمد قریشی، مرزا ریاض شاہد، خالد محمود قریشی، مرزا ارشد اقبال، محمد فاروق صراف ، ملک احمد امتیاز، اعجاز حیدر تارڈ،خاور قریشی،حمزہ چوہان و دیگر معزز تاجران شامل تھے۔ جنہوں نے بھر پور انداز میں حاجی امتیاز احمد کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حاجی امتیاز احمد چوہدری ایم این اے نے انجمن تاجران کی حمایت کا اعلان کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!