بہت جلد واٹس ایپ پیغامات پس منظر میں سنے جاسکیں گے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پالو آلٹو، کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنے ایک آپشن پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت آپ کو طویل پیغامات سننے کے لیے ایپ کھلی رکھنے یا اس کا انٹرفیس سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور یوں بیک گراؤنڈ میں بھی آڈیو پیغامات چلتے رہیں گے۔

واٹس ایپ کے اندرونی حلقوں کے مطابق لوگوں کی اکثریت نے اس آپشن پر زور دیا تھا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس میسج کی رفتار کنٹرول کرنے اور انہیں بھیجنے سے قبل خود سننے کا آپشن بھی پیش کیا تھا جو بہت مقبول ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا گروپس سے تنگ صارفین کے لیے زبردست فیچر

اب عوامی اصرار پر بہت جلد واٹس ایپ پیغامات کو پس منظر میں سننا ممکن ہوسکے گا۔ اس طرح آپ کا وقت بچے گا کیونکہ پیغامات چلتے رہیں گے اور آپ دیگر دوستوں کے پیغامات اور تصاویر کو دیکھ سکیں گے۔ اس طرح واٹس ایپ کے ایک آپشن سے جڑے رہنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس کی سب سے پہلی خبر ایک ویب سائٹ نے دی ہے جو آئے دن سافٹ ویئر اور ایپس کے بی ٹا ورژن ، ٹیسٹ اور دیگر جدید آپشن کا احوال پیش کرتی رہتی ہے۔ اس لیے یہ خبر مصدقہ ہوسکتی ہے۔ اسطرح واٹس ایپ کے دیگر پیغامات اور تصاویر دیکھتے ہوئے بہت جلد آپ آڈیو پیغامات سن سکیں گے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بہت جلد واٹس ایپ پیغامات پس منظر میں سنے جاسکیں گے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!