منڈی بہاؤالدین : تھانہ بھاگٹ کے علاقہ میں ملزم نے خاتون کا مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 7 نومبر 2021) تفصیلات کے مطابق تھانہ بھاگٹ کے علاقہ اگرویہ میں ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون کسی ڈیرے پر دم کروانے کے لئے آئی ہوئی تھی جو رش کی وجہ سے قریبی بیٹھک میں بیٹھ گئی جہاں ملزم نے خاتون کو اکیلا پاکر اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا.
ملزم مقامی گاؤں کا رہائشی بتایا جارہا ہے ، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ خاتون کا طبعی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔۔۔
