بل گیٹس کی بیٹی نے مسلم نوجوان سے شادی کرلی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی صاحبزادی جنیفر گیٹس مسلمان نوجوان نائل نصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ مصر سے تعلق رکھنے والے مسلمان نوجوان نائل نصر سے 16 اکتوبر کو پہلے مسلم طریقے سے شادی کی مختصر تقریب رکھی گئی تھی۔

Jennifer Gates

بعد ازاں نیویارک میں جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم  میں ایک بڑی اور پرتعیش تقریب رکھی گئی۔ اس تقریب کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھیں۔

Jennifer Gates 1

شادی کے موقع پر جنیفر گیٹس نے سفید رنگ کا مہنگا روایتی لباس پہن رکھا تھا۔ شادی کی اس تقریب میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے تھے اور اس تقریب میں تقریباً 20 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔

Jennifer Gates 2

واضح رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل نصر امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے اور 2017 سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔ گزشتہ برس پریمی جوڑے  نے منگنی کرلی تھی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بل گیٹس کی بیٹی نے مسلم نوجوان سے شادی کرلی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!