بزدل بھارتی فوج کا ایک مرتبہ پھر رات کی تاریکی میں حملہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر دشمن فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کا بھی بھاری جانی و مالی نقصان

راولپنڈی (تازہ ترین۔ 15 دسمبر2020ء) بزدل بھارتی فوج کا ایک مرتبہ پھر رات کی تاریکی میں حملہ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر دشمن فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی۔ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کا بھی بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ برسوں کے دوران ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیز کاروائیوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا اور اندرونی مسائل کی شکار شدت پسند بھارتی حکومت اپنی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کیلئے مسلسل اشتعال انگیز کاروائیاں کروا رہی ہے۔ حالیہ کچھ برسوں کے دوران بھارتی فوج نے ایل او سی پر سینکڑوں مرتبہ آزاد کشمیر کی شہری آباد کو نشانہ بنایا۔ ان اشتعال انگیز کاروائیوں کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی بڑی تعداد نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ پاک فوج کے بھی کئی جوان شہید ہوئے۔ ان اشتعال انگیز کاروائیوں کے جواب میں پاک فوج کے منہ توڑ جواب میں بھی اب تک بھارت کے سینکڑوں فوجی جہنم واصل کیے جا چکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بزدل بھارتی فوج کا ایک مرتبہ پھر رات کی تاریکی میں حملہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!