برقع ایونجرز سیریز کی سارہ رباب خطرناک حادثے میں جاں بحق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

گلوکار ہارون رشید کی کمپنی یونی کارن بلیکمیں لیڈ گرافک ڈیزائنر اور ٹوڈی اینیمیٹر کے طور پر کام کرنے والی آرٹسٹ سارہ رباب ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئیں ۔

گلوکار ہارون رشید نے سارہ کی موت کی افسوسناک خبر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی۔ انہوں نے سارہ کی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یونی کارن بلیک میں ہم اپنی چمکتی ہوئی نوجوان ستارہ سارہ رباب کی ایک ٹریفک حادثے میں انتقال پر بہت غمزدہ ہیں۔ سارہ ایک بہت ذہین لڑکی تھی، مثبت اور ناقابل یقین حد تک باصلاحیت تھی۔ وہ 2012 میں ایک نوجوان وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر یونیکورن بلیک ٹیم میں شامل ہوئیں۔

ہارون نے بتایا کہ سارہ نہ صرف انیمیٹڈ سریز برقعہ ایونجر میں آشو کی آواز بنی بلکہ ٹیٹو اور تانیہ میں مرکزی کردار تانیہ کی آواز بھی انہوں نے ہی دی تھی ۔ لیکن اینیمیشن اور گرافک ڈیزائن میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد، وہ یو بی میں گرافک ڈیزائن کی ہیڈ بن گئیں اور کئی پروجیکٹس پر کام کیا۔ گلوکار نے مزید کہا کہ وہ یو بی میں میرے لیے ایک چھوٹی بہن اور ہم سب کے لیے ایک فیملی ممبر کی طرح تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برقعہ اوینجر اور ٹیٹو اور تانیہ میں سارہ کی آواز آنے والے کئی سالوں تک نوجوان پاکستانیوں کی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
برقع ایونجرز سیریز کی سارہ رباب خطرناک حادثے میں جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!