اینٹی کرپشن کی کاروائیاں: ڈسٹرکٹ کورٹ منڈی بہاوالدین کا ملازم گرفتار

arrested
Share

Share This Post

or copy the link

اینٹی کرپشن پنجاب کی قصور، گوجرانوالہ اور منڈی بہاوالدین میں چھاپے اور گرفتاریاں جاری ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے چھاپے مارکر جعلسازی، دھوکہ دہی اور رشوت لینے کے الزام میں 3 سرکاری ملازمین سمیت 5 افرادکو گرفتار کر لیا ہے۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 12 مارچ 2022) گوجرانوالہ میں گریڈ 16 کا ہیڈ کلرک رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اینٹی کرپشن پنجاب نے ٹریپ ریڈ کے ذریعے ضلع کونسل کے ہیڈ کلرک محمد صدیق کو گرفتار کیا۔ ملزم محمد صدیق نے عمارت کا تعمیری نقشہ منظور کروانے کیلئے درخواست گزار سے ایک لاکھ روپے بطور رشوت وصول کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک کی مرمت کیلئے غلط پیمائش پر محکمہ اینٹی کرپشن کی منڈی بہاءالدین میں کاروائی

کارروائی کے دوران ملزم سے رشوت کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کئے گئے۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب کارروائی کے دوران قصور میں امام بارگاہ کی 49 مرلہ زمین پر قبضہ ناکام بنادیا اور پٹواری سمیت 3 افراد گرفتار کر لیا۔ ملزمان ارشد اور مصطفیٰ نے پٹواری محمد آصف کی ملی بھگت سے امام بارگاہ کی ملکتی زمین اپنے نام منتقل کروائی۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے زمین واگزار کروائی اور تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس کےرعلاوہ منڈی بہاوالدین سے اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ 386/12 اور 379/11 میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ ملزم سہیل احمد ڈسٹرکٹ کورٹ منڈی بہائوالدین میں بطور اہلمد ملازم تھا۔

ملزم نے مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے عدالت میں زیر سماعت کیس کی فائل میں سے کاغذات غائب کئے اور تحقیقات کے بعد جرم ثابت ہونے پر سہیل شہزاد کو گرفتار کیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اینٹی کرپشن کی کاروائیاں: ڈسٹرکٹ کورٹ منڈی بہاوالدین کا ملازم گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!