ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین کے 5 ایس ایچ اوز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی

punjab police
Share

Share This Post

or copy the link

ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین پولیس کے 5 آن ڈیوٹی ایس ایچ اوز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ معروف قانون دان افضال بھٹی پر اغوا اور تشدد کا الزام۔ پنجاب پولیس کی تاریخ کا ایک اور شرمناک باب۔

گجرات: عدالت کے حکم پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے منڈی بہاؤالدین پولیس کے 5 آن ڈیوٹی ایس ایچ اوز کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تفتیش میں مذکورہ افسران سمیت پولیس اہلکاروں کے انفرادی کردار کا تعین کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ معروف قانون دان افضال بھٹی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس میں ان پر اغوا اور تشدد، ملزمان کی وکالت سے روکنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تھانہ رحمانیہ گجرات کو ایس ایچ او کٹھیالہ شیخاں، سب انسپکٹر حامد ناصر، سب انسپکٹر خرم بوسال، سب انسپکٹر نعیم مشتاق، سب انسپکٹر ارسلان گوندل احمدانہ، سب انسپکٹر محمد سلیم، کانسٹیبل سفیان اور 30 ​​نامعلوم پولیس ملازمین کے خلاف درج کرائی گئی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چک نمبر 39 کا رہائشی اور وکیل ہے، 14 جون کی صبح 8 بج کر 15 منٹ پر اپنے دفتر کے لیے تیار ہو رہا تھا کہ اچانک ملزم حامد ناصر حال تعینات ایس ایچ او تھانہ سول لائن، خرم بوسال ایس ایچ او تھانہ پھالیہ، نعیم مشتاق ایس ایچ او تھانہ قادر آباد، ارسلام گوندل احمد ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل، محمد سلیم ایس ایچ او تھانہ پھالیہ، سفیان کانسٹیبل معہ 30 پویس اہلکاربسواری چار عدد سرکاری گاڑیاں، دو پرائیویٹ کاروں پر باہم صلاح مشورہ ہوکرآئےاور تمام لوگ مسلح تھے۔

چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور جیسے ہی ملزمان حامد ناصر اور خرم شہزاد بوسال وغیرہ آئے اور افضال بھٹی کو للکارا اور کہا کہ افضال بھٹی کو اٹھا لیں گے۔ ہمارے ملزمان سلیمان بنٹو، عدنان اور اظہر وغیرہ نے ہمیں نمائندگی کرنے اور رابطہ برقرار رکھنے کا احساس دلانے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے درخواست گزار پر ہتھیار تان لیا اور درخواست گزار کو زبردستی اٹھا کر اغوا کر کے پرائیویٹ گاڑی میں ڈال دیا۔

گھر والوں نے منت سماجت کی تو اہلکاروں نے انہیں دھمکی دی کہ اگر کوئی قریب آیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ وہ درخواست گزار کو اغوا کر کے گاؤں کے باہر مویشیوں کے ڈیرے پر لے گئے اور گاڑی سے اتار کر لے گئے۔ اسی دوران خاندان کے دو افراد بھی وہاں آگئے، جن کے سامنے پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور مارا پیٹا، جس سے اس کے جسم پر مختلف زخم آئے۔

درخواست گزار کو دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے کبھی ہمارے ملزمان کی وکالت کی یا ان سے رابطہ کیا تو وہ اسے قتل کر دیں گے اور فائرنگ کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں میں روانہ ہو گئے۔ ملزمان نے اپنے سرکاری عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں گھس کر درخواست گزار کو اغواء کیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے روک دیا۔

درخواست گزار نے ایڈیشنل سیشن جج عاصم شہزاد بھٹی، منڈی بہاؤالدین کو شکایت درج کرائی، جس میں عدالت نے واقعے کی انکوائری اور قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ استدعا ہے کہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے۔

اس پر ایف آئی اے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ درخواست گزار کے مطابق 36 اہلکار موجود تھے، افضل بھٹی کو 12 چوٹیں آئیں۔ اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد پھالیہ، قادر آباد، میانہ گوندل اور سول لائنز تھانوں کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اب تفتیش کے دوران ہر ملزم افسر کے انفرادی کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔

5
happy
Happy
1
sad
Sad
2
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
1
infected
infected
ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین کے 5 ایس ایچ اوز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!