لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،اپنے نامہ نگارسے ،کرائم رپورٹر) ڈی جی پنجاب ہوٹا مستعفی، پنجاب حکومت نے 6افسر تبدیل کر دئیے جبکہ پولیس کے ایک ایس پی اور2ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دئیے گئے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین خالد رشید کو قصور تعینات کر دیا گیا
پروفیسر اسد اسلم نے اپنا استعفیٰ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو بھجوا دیا ہے ۔یاد رہے کہ پروفیسر اسد اسلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عہدہ پر بحال کیا تھا ۔ پنجاب حکومت نے عاصمہ اعجاز کو ڈپٹی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، ظہیر عباس کو سی ای او ٹیوٹا ، فاروق صادق کو ڈی جی پی ایچ اے بہاولپور ، ڈاکٹر سیف اللہ کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈی جی خان تعینات کر دیا .
ظہیر انور ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی اور قمرالزمان قیصرانی کا تبادلہ کرکے خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کردی گئیں جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے پنجاب پولیس سے خالد محمود کی خدمات مانگ لیں ،علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے 3 پولیس افسروں کے تبادلے کر دئیے ۔
ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین خالد رشید کو ایس پی انویسٹی گیشن قصور تعینات کر دیا گیا۔سکندر محمود کو ڈی ایس پی پتوکی قصور تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئیں۔
