اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 18 روپے کمی کی سفارش کر دی

petrol prices in pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اوگرا نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نئ قیمتوں کا اعلان وزرات خزانہ کرے گی۔

اس ضمن میں وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر سمری تیار کی گئی ہے اور وزارت خزانہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے سمری آگے ارسال کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا تمام ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم نے سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو بھجوادی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم اور خزانہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کی تھی۔ وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا تھا اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے پر قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 18 روپے کمی کی سفارش کر دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!