اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت 17.74 روپے فی کلو کمی کے بعد 215.36 روپے ہو گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 209.40 روپے سستا ہو کر 2541.36 روپے پر آ گیا ہے۔
یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل
جولائی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233 روپے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت جولائی میں 2750.60 روپے مقرر کی گئی تھی۔