اووسیز پاکستانیز کے مقامی مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 02 فروری2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ اووسیز پاکستانیز کے مقامی مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،اوورسیز کمیٹی کے اجلاسوں میں درخواستوں اور شکایات کا فوری نوٹس لے کر بلا تاخیر محکمانہ اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن طارق سکھیرا، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار،ڈی او انڈسٹریز و فوکل پرسن اوورسیز کمیٹی رانا گلفام حیدر،پراسیکیوشن افسران،تحصیلداران و نائب تحصیلداران، انچارج اوورسیز کمیٹی مدثر احمد،ممبر اورسیز کمیٹی فیصل گوندل، ترجمان اوورسیز کمیٹی حمزہ علی ،مختلف محکموں کے افسران، درخواستگزار اور اوورسیز پاکستانیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس میں اراضی پر قبضوں ، جائیدادوں کی وراثتی تقسیم، رقوم کے لین دین، تجاوزات، دھوکہ دہی، جان سے مار دینے کی دھمکیوں اور دیگر مسائل پر مشتمل 17درخواستیں اور شکایات پیش کی گئیں جن پر ڈپٹی کمشنر نے ہر دو پارٹیوں کا فردا ً فرداً موقف سننے کے بعد حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے مختلف محکموں کے افسران کو کیسز سے متعلق اپنی پراگریس رپورٹ اور بعض زیر التوا کیسزمیں فوری کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوںنے محکمہ مال اور پولیس اور دیگر محکموں کے افسران کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے واضح ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔

ا نہوں نے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو ہدایت کی کہ تمام کیسز کو قانونی طور پر حل کرنے اور نپٹانے کے حوالے سے اپنی جائزہ رپورٹ بھی پیش کریں۔انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں اوراعلیٰ حکام کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کیلئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اووسیز پاکستانیز کے مقامی مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!