منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04 جون 2022) انچارج وفاقی محتسب، ریجنل آفس سرگودھا، مشتاق احمداعوان نے منڈی بہاوالدین کیمپ آفس میں وفاقی محکموں کے خلاف سائلین کی شکایت سنیں۔
16 شکایات کی سماعت ہوئی جو گیپکو، نیشنل بنک آف پاکستان، پاکستان ریلوے وپوسٹل انشورنس کے خلاف تھیں۔ 12شکایات پرسائلین کو فوری طور پرریلیف فراہم کیاگیا۔سائلین نے وفاقی محتسب پاکستان، اعجاز احمد قریشی کے کیمپ آفس/کھلی کچہری کے اقدام کو بے حد سراہا۔
