انجمنِ تاجران کی جانب سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

انجمنِ تاجران منڈی بہاوالدین کی طرف سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔۔

منڈی بہائوالدین ( 11 جون 2022 ندیم ہاکی والا) تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام گستاخانے رسول کے خلاف ایک پرامن احتجاج کیا گیا جس کی قیادت صدر انجمن تاجران حاجی مرزا عبدالمجید نے کی جس میں آصف بشیر بھاگٹ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی.

ریلی کالج چوک سے ہوتی ہوئی میلاد چوک صدر چوک سبزی منڈی چوک سے پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تن من ہمارا مال ہماری اولاد ہمارے ماں باپ سب نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر قربان ہم کسی صورت اپنے پیارے نبی پاک کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے.

مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انڈیا سے تمام تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور انڈیا کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اس ریلی میں سب سے شرمناک بات یہ ہے کہ منڈی بہاوالدین شہر میں پریس کے مامے جو صحافت کو اپنی وراثت سمجھتے ہیں انکا ایک ممبر بھی پریس کلب کے سامنے احتجاج میں شریک نہیں ہوا کیا انکی صحافت صرف اپنے مفادات کی حد تک ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
انجمنِ تاجران کی جانب سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!