انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی نے شہر کی سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا، ویڈیو دیکھیں

wasu mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی نے شہر کی سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا، سڑکوں پر پانی نے ڈیرے ڈال لئے اور متعلقہ محکمے لمبی تان کر سو گئے

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 جنوری 2022) منڈی بہاءالدین میں دو دن سے جاری بارش کے دوران نکاسی آب کے ناقص انتظامات نے شہر کی مختلف مرکزی سڑکوں اور گذرگاہوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا، سڑکیں جھیلوں کا منظر پیش کررہی ہیں،رحمان پورہ، جیل روڈ، رسول روڈ، واسو روڈ، نور پور گجراں روڈ، ارشد آباد سمیت مختلف نواحی آبادیوں میں پانی جمع ہوجانے سے علاقہ مکین اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں.

گھروں میں پانی داخل ہورہا ہے جبکہ متعلقہ محکمے لمبی تان کر سوگئے ہیں، انتظامیہ نے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ سمیت مختلف محکموں کو الرٹ رہنے اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایات بھی سوشل میڈیا پوسٹ تک محدود ہوکر رہ گئی.

شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں موٹرسائیکلیں پانی میں پھنس کر خراب ہورہی ہیں،لوگ شدید پریشانی سے دوچار ہیں، مگر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی نے شہر کی سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا، ویڈیو دیکھیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!