shahbaz

امداد اللہ بوسال کو چیف سیکرٹری پنجاب لگائے جانیکا امکان

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کا پرانے بیوروکریٹس پر مشتمل ٹیم بنانے کا فیصلہ۔امداد اللہ بوسال کو چیف سیکرٹری پنجاب بنانے کا قوی مکان ہے اس کے لیے جواد رفیق ملک کا نام بھی زیر غور ہے آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور چیف کمشنر عامر احمد علی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

چیرمین سی ڈی ایاور چیف کمشنر سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے قریبی سمجھے جاتے تھے سینیئر پولیس آفیسر فخر سلطان راجہ کو آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تبدیلی کی صورت میں آئی جی اسلام آباد احسن یونس آر پی او راولپنڈی ہونگے۔ چیف سیکرٹری سندھ کو تبدیل کر کے گریڈ 22 کے ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کو چیف سیکرٹری سندھ تعینات کر دیا گیاہے

ڈاکٹر محمد سہیل اس سے پہلے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویڑن تعینات تھے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آئی جی پولیس کی بھی تبدیلی زیر غور ہے ایف آئی اے محکمہ داخلہ میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے کرنے کے لئے لسٹ تیار کر لی گئی ہیں سابق سیکرٹری صحت پنجاب علی جان اور نجم شاہ کو بھی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

دریں اثناپنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تبادلے کر دئیے۔ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) لاہور محمد جلیس کو اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا تعینات کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مزمل الیاس کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) لاہور تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا شرینہ غلام مرتضی جونیجو کو اسسٹنٹ کمشنر شرقپور تعینات کر دیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں