اسلام آباد میں ملک کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بنے گا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: اسلام آباد میں ملک کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائے گا جب کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کی تکمیل کیلیے پیش رفت کا آغاز ہوگیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلام آبا د میں ملک کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر ہوگا، اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے میں پی سی بی کے زیر اہتمام ہائی پرفارمنس سینٹر قائم ہوگا، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز کی میزبانی بھی کی جائے گی۔

بورڈ کے سربراہ احسان مانی اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین عامر علی احمد میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ممکنہ طور پر دستیاب اراضی کا سروے مکمل کرلیا، آئندہ ماہ وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی، منظوری کے بعد منصوبہ پبلک، پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سے ملک میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا، یہ جنوبی ایشا کا جدید ترین سہولیات سے آراستہ وینیو بنے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ منصوبے کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے، سنگ بنیاد وزیر اعظم رکھیں گے، چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بورڈ عہدیدار سی ڈی اے حکام سے رابطے میں ہیں، رواں برس فیصل آباد اور پشاور میں بھی ہائی پرفارمنس سینٹرزقائم کیے جائیں گے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسلام آباد میں ملک کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بنے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!