اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا ۔ انہوں نے وہاں موجود عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ویکسی نیشن کروا کر خود بھی کورونا سے محفوظ رہیں اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 اکتوبر 2021 ) انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین بالخصوص تحصیل پھالیہ کے سرکاری افسران اور ملازمین نے سنٹروں پر جا کر خود اپنی ویکسی نیشن کروائی ہے تا کہ دیگر شہریوں کا اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور ویکسی نیشن کروانے کی وجہ سے مثبت کورونا کی شرح میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور ضلع منڈی بہاﺅالدین سمیت تحصیل پھالیہ میں ابھی تک کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی ہیں جو کہ اہلیان پھالیہ کیلئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ حکومت اس وقت پوری کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا ویکسی نیشن کروائیں کیونکہ کورونا سے بچاﺅ کا واحد حل ویکسی نیشن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس قومی فریضہ کے تحت کورونا ویکسی نیشن کو ترجیح دیں، معاشرے کے تمام با شعور طبقات آگے بڑھ کر عوام الناس میں شعور اجاگر کریں تا کہ لوگ جھوٹے پراپیگنڈے میں آنے کی بجائے ویکسین لگوانے کو ترجیح دیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!