اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرواتے ہوئے شام 6 بجے تمام مارکیٹس بند کروادیں

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کی زیرنگرانی کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرواتے ہوئے شام 6 بجے تمام مارکیٹس بند کروادی گئیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے خود بازارکا دورہ کیا اور تمام بازار بند کروا دئیے گئے

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 15 مارچ 2021) اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔اورآئندہ خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور عوام رضاکارانہ طور پر تعاون کریں اور تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ کرونا جیسی موذی وباء سے خود محفوظ رہ سکیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں