اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل کا چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن۔ چینی ذخیرہ کرنے پر پھالیہ کے بڑے تاجر کا گودام سیل کر دیا گیا۔
بعد ازاں ذخیرہ شدہ 700 تھیلا چینی کو سرکاری نرخ کے مطابق نیلام کر کے دیگر دوکانداروں کو فروخت کر دی گئی تاکہ عام عوام الناس کو سرکاری ریٹ پر چینی کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
منڈی بہاؤالدین میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا، فروخت بند، عوام پریشان
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئیندہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اوور چارجنگ کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔
