اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے نہر کے کنارے پولدار اور پھلدار پودی لگوا کر پھالیہ کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا

کلین اینڈ گرین پھالیہ۔کلین اینڈ گرین پنجاب۔اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے پھالیہ شہر میں نہر کنارے پولدار اور پھلدار پودی لگوا کر پھالیہ کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 21 اپریل 2021) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور حکومت پنجاب کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار اور چیف آفیسر چوہدری عرفان گوندل نے کلین اینڈ گرین شجر کاری جاری مہم کے تحت خوبصورتی اور ماحول کو آلودگی سے صاف رکھنے کے لئے پھالیہ شہر کی سڑکوں کے کناروں اور درمیانی ڈیوائڈرز پر 5,000 پھولدار پودے اور نہر کنارے 400 سو پھل دار پودے لگا دیے جس سے شہر اور گردونواح کا ماحول سر سبز ہو گا شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا بلکہ پھول پودے قدرت کے حقیقی رنگوں نے شہریوں کو اپنی جانب خوب مائل کرنا شروع کر دیا .

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کا کہنا تھا کہ پھالیہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر تزئین و آرائش کے لئے لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور ان کی ابپاری کے لئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم بنا دی گئی ہے جو ان کی روزانہ خصوصی مانیٹرنگ کیا کریں گئے ان کا مزید کہنا تھا اس مہم کے لئے مختلف نجی اداروں ،سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تعاون حاصل کیا گیا ہے جس کا مقصد شہر کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے کاموں میں تمام لوگوں کو شامل کرنا اور ان سرگرمیوں کو موثر اور کامیاب بنانا ہے شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے .

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری عرفان گوندل کا کہنا تھا کہ ہماری زیادہ سے زیادہ کوشش ہے ایسے مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں ماحول دوست پودے لگا کر ماحول کو سرسبز اور خوبصورت بنایا جاسکتا ہے شجرکاری مہم کے دوران لگائے جانے والے تمام پودوں کا مکمل ریکارڈ رکھا اور ان کی حفاظت اور ابپاری کا مکمل انتظام بھی کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت بخش اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی پھالیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور شجرکاری ایک ایسا عمل ہے جسے فروغ دے کر ماحولیاتی مسائل سے نبرد آزما ہوا جاسکتا ہے، اس لئے ان کاموں کو ہمہ وقت اور ہر سطح پر جاری رہنا چاہئے

اپنا تبصرہ لکھیں