اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے بمبلی میں کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کر دیا

bumbli village
Share

Share This Post

or copy the link

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان احمد ہنجرا نے بمبلی گاﺅں میں کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں انسان دوست سوسائٹی کے عہدیدرارن سمیت علاقہ معززین نے شرکت کی، شرکا ء کی جانب سے موجودہ دور میں عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کیلئے صفائی مہم کے اس عوام دوست منصوبے کو خوب سراہا گیا ۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15جنوری 2022 ) اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے ، انسان دوست سوسائٹی خالصتاً اللہ کی رضا کےلئے کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے جوان جوق د ر جوق اس کارخیر میں شامل ہوکر اپنے حصے کی شمع جلا رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ انسان دوست سوسائٹی کے تمام عہدیداران مبارک کے مستحق ہیں ،اللہ پاک اس کار خیر میں حصہ لینے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔

انسان دوست سوسائٹی کے صدر بلال احمد گوندل نے بتایا کہ بمبلی گائوں کو ماڈل گاﺅں بنانے کیلئے 31 روڑیوں کو ختم کر کے لوہے کے باکٹس رکھے گئے ہیں جبکہ چھوٹی گلیوں میں ڈرمز رکھے گئے ہیں اور لوڈر رکشہ خرید کر ورکرز تعینات کئے گئے ہیں جو کہ باکٹس اور ڈرمز کو روزانہ کی بنیاد پر خالی کر یں گے اور گلیوں اور نالیوں کی صفائی بھی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گاﺅں کے چوراہوں کو صحابہ اکرام کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے اور ہر گھر اور گلی کو نمبرنگ دے کر باقاعدہ لوکیشن گوگل پر اپ لوڈ کی جار ہی ہے،

انہوں نے مزید بتایا کہ انسان دوست سوسائٹی نے بمبلی قبرستان میں ایک قرآن محل تیار کیا ہے جہاں پر گائوں میں لگائی گئی مقدس اوراق والی بالٹیوں کو خالی کرکے وہاں محفوظ کئے جاتے ہیں۔ صدر بلال گوندل نے بتایا کہ انسان دوست سوسائٹی اپنے گائوں کے غریب مساکین کو چھوٹے کاروبار کےلئے ہر سال لاکھوں روپے آسان اقساط میں قرض حسنہ دے رہی ہے.

جبکہ مستحقین اور غربت کے خاتمے کےلئے فری میڈیکل سہولیات ،صاف پانی کی فراہمی، شجرکاری، مسافر خانہ جات، بورڈ ڈائریکشنز، اجتماعی قربانی، فری ٹینٹ سروس، فری میڈیسن کیمپنگ ٹیسٹنگ، بلڈ سکریننگ،کورونا و دیگر ناگہانی آفات میں متاثرین کی بحالی کےلئے اقدام،تعلیمی سکالر شپ ، مستحقین بیوگان/ یتیم کی کفالت جیسی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر انسان دوست سوسائٹی کے عہدیداران نے تمامعززین علاقہ کا تعاون پر اور مہمانوں کو تقریب میں آکر رونق بخشنے پر شکریہ ادا کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے بمبلی میں کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!