اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کا ککا میں قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن ،265کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 15فروری2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسراکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز کا تحصیل منڈی بہاﺅالدین کے موضع ککا میں قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن ،265کنال 14مرلے سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا، واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 6کروڑ 66لاکھ روپے سے زائد ہے۔ واگزار کروائی گئی زمین پر با اثر افراد نے ڈیرے اور فصل کی کاشت کی ہوئی تھی۔ قبضہ گروپ کو با اثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے کہا کہ ضلع بھر میں قبضہ گروپوں کے خلاف موثر کریک ڈاﺅن جاری ہے ،سرکاری املاک پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری اراضی اور املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہ کیا جائے ،قبضہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والوں سے حکومت سختی سے نپٹے گی ۔ انہوں نے کہا کہ افسران تجاوزات اور ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور حکمت عملی سے بلا خوف کارروائیاں جاری رکھیں اور کسی کے دباﺅ میں آئے بغیر میرٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین نے میر کھانی میں 167.3ملین روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر سے قبضہ چھڑا کر زمین واگزار کروا لی

انہوں نے واضح کیا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور اس کی پاسداری ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف آگاہی مہم کے ذریعے عوام الناس کا انتظامیہ کیلئے تعاون بھی حاصل ہے۔ شہریوں نے قبضہ مافیا کے خلاف انتظامیہ کی بھر پور کاروائی کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کا ککا میں قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن ،265کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!