AC Mandi Bahauddin

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین امتیاز علی کا تبادلہ کر دیا گیا

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 30 نومبر 2021)ضلعی انتظامیہ میں‌بڑی تبدیلی: توہین عدالت کیس میں بڑا موڑ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین امتیاز علی بیگ کا تبادلہ کر دیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: سیشن جج منڈی بہاوالدین کا توہین عدالت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کو تین ماہ قید سزا کا حکم

یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین اور اسسٹنٹ‌کمشنر منڈی بہاءالدین کو توہین عدالت کیس میں کنزیومر کورٹ ضلع منڈی بہاءالدین کے جج رائو عبدالجبار نے دونوں افسران کو 3،3 ماہ قید سزا کا حکم دیا تھا. گزشتہ روز مورخہ 29 نومبر 2021کو دونوں افسران نے لاہور ہائیکورٹ رجوع کیا جہاں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس نے قید سزا کا حکم کالعدم قرار دے کر سزا معطل کر دی.

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کی سزا معطل

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا تھا. آج مورخہ 30 نومبر کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین امتیاز علی کو ضلع منڈی بہاءالدین سے تبدیل کر کے ایڈمنسٹریشن وینگ سروس اینڈ‌ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں