birds

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف منڈی بہاؤالدین کی کاروائی، جنگلی پرندوں کی فروخت پر 3 ملزمان گرفتار

محکمہ جنگلی حیات و ماہی پروری کا صوبہ بھر میں معصوم جنگلی پرندوں کی غیر قانونی فروخت اور شکار کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،جس کے نتیجے میں مختلف مقامات سے 9شکاری و کاروباری گرفتار،72ہزار روپے جرمانہ اور انکے قبضہ سے برآمد کی گئی ہزاروں چڑیاں ،طوطے اور ممولوں کو قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا گیا۔

لاہور (لیڈی رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف منڈی بہاؤالدین عدنان علی ورک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جنگلی پرندوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 3 ملزم گرفتار کرکے ان سے سینکڑوں طوطوں اور ممولوں کو برآمد کر کے ڈفر پلانٹیشن میں آزاد کر دیا ،ایک ملزم کا کیس کمپاؤنڈ ہونے پر اسے 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اسی ریجن ہی میں سادھوکی ضلع گوجرانوالہ سے چڑیوں کے دو شکاری گرفتار کرکے سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے دونوں ملزموں کو مجموعی طور پر20ہزار روپے جرمانہ کر کے چڑیوں کو آزاد اور جال تلف کر دیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف امانت علی انجم نے ٹیم کے ہمراہ بارڈر بیلٹ ایریا ہیڈ سلیمانکی اور حویلی لکھا سے جنگلی پرندوں ،طوطوں وغیرہ کے شکار میں ملوث ہونے پر4ملزموں کو گرفتار کر کے انہیں 42ہزار روپے جرمانہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں