اسرائیل کودشمن نہیں اتحادی کےطوپردیکھتے ہیں،سعودی ولی عہد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کوممکنہ اتحادی کے طورپردیکھتا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی میگزین کوانٹرویو میں کہا کہ ہم اسرائیل کودشمن کے طورپرنہیں دیکھتے۔ اسرائیل ممکنہ طورپرسعودی عرب کا اتحادی ہوسکتا ہے۔ امید ہے فلسطین اوراسرائیل کا تنازع جلد حل ہوجائے گا۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ایران اورسعودی عرب پڑوسی ہیں اورایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پا سکتے۔ بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہیں ،ترک صدر

شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ مجھے پروا نہیں کہ امریکی صدرجوبائیڈن میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اورریاض امریکا سے مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں رٹز کارلٹن کا واقعہ سعودی حکومت کی جانب سے کرپٹ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تھا۔ کرپٹ افراد کوہوٹل میں رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ زیرحراست نہیں تھے۔ انہیں 2 آپشنز دئیے گئے تھے یا تو تصفیہ کرلیں یا پھرقانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ ان میں سے 95 فیصد نے تصفیے پراتفاق کیا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسرائیل کودشمن نہیں اتحادی کےطوپردیکھتے ہیں،سعودی ولی عہد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!