اسرائیل میں پہلی بار سپریم کورٹ میں ایک مسلمان جج مقرر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تل ابیب: اسرائیل نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے ملک کے معروف وکیل اور جج خالد کبوب کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا ہے جب کہ مزید دو خواتین کو بھی سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ صیہونی ریاست میں 20 فیصد آبادی عربوں پر مشتمل ہے اور اس اعتبار سے سپریم کورٹ میں عرب ججز بھی مقرر کیے جاتے رہے ہیں لیکن ہمیشہ قرعہ فال عربی النسل مسیحی جج کے نام نکلتا ہے۔

اسرائیل کی ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلمان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے اس طرح 63 سالہ خالد کبوب اسرائیلی سپریم کورٹ کے پہلے مسلم جج بن گئے۔ تل ابیب یونیورسٹی سے اسلام اور تاریخ میں اعلیٰ ڈگری کے حامل قانون دان خالد کبوب اس وقت تل ابیب میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے.

اب ان سمیت 4 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 1999 میں مسلم وکیل عبدالرحمان زعبی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی گئی تھی تاہم یہ تقرری عارضی طور پر کی گئی تھی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسرائیل میں پہلی بار سپریم کورٹ میں ایک مسلمان جج مقرر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!