اسرائیلی وزیراعظم کا ترجمان جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث نکلا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

یروشلم: ہٹلر کے وزیرپروپیگنڈا گوئبیلز کا کہنا تھا کہ ’’جھوٹ کو اتنا دہراؤ کہ وہ سچ بن جائے؟‘‘، لیکن اس زمانے میں سوشل میڈیا نہیں تھا ورنہ وہ بھی آج اسرائیل کی طرح تصاویراورویڈیوز میں ترمیم کرکے جھوٹ کو پھیلا رہا ہوتا۔

اسکائے نیوزکے مطابق غزہ پرہونے والی اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویراور ویڈیوز کی بھرمار کردی ہے اوردلچسپ بات یہ ہے کہ شامی جنگجوؤں کی جانب سے راکٹ فائر ہونے کی ویڈیوز کو حماس کی ویڈیوز بنا کر پیش کرنے میں اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو کے ترجمان اوفر جینڈل مین پیش پیش ہیں جن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کو تین لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان اوفرجینڈل مین نے 11 مئی کو ایک ویڈیو ٹوئٹ کی، 28 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دعوی کیا گیا کہ تشدد کی حالیہ لہر میں حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جا رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ موصوف نے ان حملوں کو جنگی جرائم کے ایک ثبوت کے طور پر بھی پیش کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا ’ یہ ایک اور واضح ثبوت ہے کہ دہشت گرد میلشیا حماس دانستہ طور پر اسرائیل کی رہائشی آبادیوں پر راکٹ فائر کر رہی ہے، یہ ایک خوف ناک جنگی جرم ہے۔‘ تاہم ریورس امیج سرچنگ کرنے پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس ویڈیو کلب کو 2018 میں یوٹیوب پر پوسٹ کیا گیا تھا، جسے شامی شہر دارا میں عکس بند کیا گیا تھا۔ ۔ٹوئٹر نے جینڈل مین کو ’میڈیا مینی پیلیشن‘ کرنے پرجینڈل مین کو وارننگ اور ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا جس کے بعد انہوں نے اپنی اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا۔

دوسری بارجینڈل مین نے پرو پیگنڈا کرنے کے لیے ایک جعلی ویڈیو ٹِک ٹَاک پرشیئرکی۔ جس میں حماس کی کردارکشی اور انہیں حملہ آور کے طور پر پیش کیا گیا، تاہم ویڈیو پر درج واٹر مارک کی مدد سے تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس ویڈیو کو ڈیڑھ ماہ قبل مارچ میں پوسٹ کیا گیا تھا۔ اور ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا حماس سے دوردورتک کوئی ربط نہیں تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسرائیلی وزیراعظم کا ترجمان جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث نکلا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!