اسرائیلی صدر پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

isreal
Share

Share This Post

or copy the link

ابوظہبی: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اہلیہ کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر اسحاق اسحاق ہرزوگ اپنی اہلیہ مشعل ہرزوگ کے ہمراہ 2 روز سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ یہ کسی بھی اسرائیلی صدر کا یو اے ای کا پہلا دورہ ہے۔ ایئرپورٹ پر اسرائیلی مہمانوں کا پُرتپاک استقبال وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہیں ،ترک صدر

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی صدر نے بتایا کہ وہ ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کی ذاتی دعوت پر متحدہ عرب امارات آئے ہیں۔ سرکاری دورے کے دوران اسرائیلی صدر ولی عہد کے علاوہ دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایک ماہ قبل اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بھی متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے دوران سفارتی و تجارتی تعلقات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں گزشتہ برس بحال ہوگئے تھے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسرائیلی صدر پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!