passport fees pakistan

ارجنٹ پاسپورٹ1دن میں حاصل کرنےکی فیس دگنی کردی گئی

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ ارجنٹ پاسپورٹ1دن میں حاصل کرنےکی فیس دگنی کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ارجنٹ پاسپورٹ1دن میں حاصل کرنےکی فیس دگنی کردی گئی۔عام طریقہ کار کے ذریعے 8 روز میں پاسپورٹ حاصل کرنے کی فیس 5 ہزار روپے ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کو ڈالرز کی ہولڈنگ اور جعلی دستاویزات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ اس کےعلاوہ جعلی ویکسین اور جعلی دستاویز بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد کی سیکورٹی کے حوالےسے انھوں نے بتایا کہ 12ڈرون کیمروں کے ساتھ ایئرپٹرولنگ یونٹ اور1000 اہلکاروں کا پولیس میں اضافہ کیا جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شکر پڑیاں، نئی فوڈ اسٹریٹ اور میلوڈی فوڈ اسٹریٹ کو فعال کیا جائے گا۔ شناختی کارڈ سے متعلق انھوں نے کہا کہ جعلی شناختی کی کافی شکایات تھیں۔ نادرا میں جعلی شناختی کارڈ کے معاملے میں 136 لوگوں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ 90 کیسز انکوائریز کے لئےبھجوائے گئے ہیں جبکہ 300چارج شیٹس جاری کی گئی ہیں۔

پاک افغان تعلقات کے حوالےسے انھوں نے بتایا کہ افغانستان سے آن آرائیول کے بجائے آن لائن ویزہ سہولت کی جائے گی۔افغانستان سے 15اگست سے آج تک 20 ہزار افراد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جبکہ طورخم اور چمن بارڈرز پر نادرا ٹیمیں چیکنگ کیلئے لگائی گئی ہیں۔ چمن بارڈرپر16ٹرمنل کے ساتھ آئی بی ایس شروع کردی ہے۔

طالبان سےمذاکرات کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا ابھی آغاز نہیں ہوا ہے اور وزارت داخلہ کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔ اگر طالبان کوئی مذاکرات کررہے ہیں تو اس کا علم نہیں۔ ان مذاکرات کے نتیجے کا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ وزيراعظم نےکہاہےکہ جولوگ ہتھيار پھينکيں گےصرف ان سےبات چيت ہوسکتی ہے اور دہشت گردوں سے کوئی بات چيت نہيں ہوگی۔ تبلیغی جماعت سے متعلق شیخ رشید نے بتایا کہ بھارت اور صومالیہ کے علاوہ تبلیغی ارکان کو دیگر ممالک میں جانے کی اجازت ہوگی

اپنا تبصرہ لکھیں