uroosa siddiqui weight loss

اداکارہ عروسہ صدیقی کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

اداکارہ عروسہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ عروسہ صدیقی نے اپنے وزن میں حیران کن حد تک کمی کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ان کی کی نئی تصویر دیکھ کر اُنہیں کوئی بھی پہچاننے میں غلطی کر سکتا ہے ۔ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر عروسہ صدیقی کی تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں ان کا وزن پہلے کے مقابلے میں کافی کم نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ عروسہ صدیقی ماضی میں متعدد ڈراموں میں مزاحیہ کردار ادا کر چکی ہیں،عروسہ صدیقی کی جانب سے اپنی اس نئی تصویر کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری کا اعلان بھی کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں