ابوظہبی میں ٹریفک جرمانوں سے متعلق اہم وضاحت سامنے آگئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ابوظہبی (تازہ ترین ۔ 28 اکتوبر 2021ء ) ابوظہبی میں ٹریفک جرمانوں سے متعلق اہم وضاحت سامنے آگئی ، ابوظہبی پولیس نے واضح کیا ہے کہ کار سوار ٹیکسٹ میسج کے ذریعے موصول ہونے کے ایک ماہ کے اندر ٹریفک جرم کی اطلاع پر اعتراض کر سکتے ہیں۔

اماراتی میڈیا کے مطابق سینٹرل آپریشنز سیکٹر میں ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد ذہی الحمیری نے کہا کہ ٹریفک کنٹرول کے قوانین اور طریقہ کار کے حوالے سے 2017 کی وزارتی قرارداد نمبر 178 کی بنیاد پر مالک کو گاڑی کے خلاف درج خلاف ورزیوں کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے ، ڈرائیوروں کو ابوظہبی کی سڑکوں پر ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے بارے میں فوری ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوتے ہیں جو گاڑی کے مالک کی ٹریفک فائل پر رجسٹرڈ فونز پر ہوتے ہیں ، متعلقہ حکام جرم کے اجراء کی تاریخ سے ایک ماہ تک نظرثانی کا انتظار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے عرصے میں گاڑیوں کے مالکان ٹریفک کی خلاف ورزی کے نوٹس پر اعتراض کر سکتے ہیں اگر انہیں لگتا ہے کہ یہ بلاجواز جاری کیا گیا ہے یا اگر گاڑی چلانے والے کسی دوسرے شخص نے خلاف ورزی کی ہے ، اور اگر گاڑی چلانے والا مخصوص مدت کے دوران اعتراض پیش نہیں کرتا ہے تو گاڑی کا مالک خلاف ورزیوں کے لیے مقرر کردہ انتظامی جرمانے برداشت کرے گا کیوں کہ خلاف ورزی کے نوٹس پر اعتراض کرنے میں کار کے مالک کی ناکامی کو ایک مفروضہ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے ٹریفک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

خیال رہے کہ ابوظہبی میں ٹریفک سنگل توڑنے پر51 ہزار درہم سے زائد کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، ابوظہبی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابوظبی میں ٹریفک سنگل توڑنے پر51 ہزار درہم سے زائد کا جرمانہ ہوگا ، بھاری جرمانے کے ساتھ چھ ماہ کے لیے ڈرائیورنگ لائسنس بھی معطل کیا جائے گا ، اس حوالے سے ابوظہبی پولیس نے مزید کہا کہ گاڑی چلاتے ہوئے پوری توجہ سڑک اور ٹریفک سگنلز پر رکھیں اور دوران ڈرائیونگ انٹرنیٹ میسجز سے دور رہیں ورنہ حادثات ہو سکتے ہیں۔

ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی ضبطگی سے متعلق قانون نمبر 5 برائے 2020ء کے مطابق ایسی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ایک ہزار درہم جرمانہ اور 12 بلیک پوائنٹس جاری کیے جائیں گے ، اس قانون کے تحت جو کاار سوار سرخ سگنل کی خلاف ورزی کریں گے ان کی گاڑی 30 دن کےلیے ضبط کرلی جائے گی اور انہیں گاڑی واپس حاصل کرنے کے لیے 50 ہزار درہم فیس ادا کرنا ہوگی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ابوظہبی میں ٹریفک جرمانوں سے متعلق اہم وضاحت سامنے آگئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!