آہلہ روڈ سوہاوہ بولانی اور سوہاوہ جملانی عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اہل دیہہ رُل گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

آہلہ روڈ سوہاوہ بولانی اور سوہاوہ جملانی عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اہل دیہہ رُل گئے، کوئی شنوائی نہیں کرتا، احتجاج کر کے اپنا حق لیں گے۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 30 مارچ 2021) منڈی بہائوالدین شہر کے ملحقہ قصبہ جات سوہاوہ جملانی اور سوہاوہ بولانی کی سڑک عرصہ دراز سے انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے۔ ست سرا سے آہلہ ریلوے سٹیشن جانے والی سڑک پر پڑے کھڈے یہاں سے گزرنے والے ہزاروں راہگیروں، سینکڑوں طلباء، دفاتر و کام کاج کے لئے جانے والے شہریوں کے لئے شدید مشکلات کا سبب بنتے ہیں جبکہ اس سڑک پر واقع اور ملحقہ علاقوں سے مریضوں کو ہسپتال لے جاتے ہوئے سڑک خراب ہونے کے باعث دیر سے ہسپتال پہنچنے کی وجہ سے جانی ضیاع کا بھی احتمال رہتا ہے جبکہ طلباء و طالبات بھی تعلیمی اداروں میں بروقت نہیں پہنچ پاتے۔

اہل دیہہ نے بتایا کہ وہ متعدد بار متعلقہ حکام کو تحریری درخواستیں دے چکے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور سڑک کی حالت جوں کی توں ہے۔ انہوں نے کہا یے کہ اگر سڑک کی حالت بہتر نہ کی گئی تو ست سرا چوک کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور نااہل عوامی نمائندوں پر عائد ہو گی…

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آہلہ روڈ سوہاوہ بولانی اور سوہاوہ جملانی عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اہل دیہہ رُل گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!