آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئ منڈی بہاﺅالدین میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16دسمبر2020)آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ضلع منڈی بہاﺅالدین کی تینوں تحصیلوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرمنڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال اسد عباس شیرازی نے اپنی اپنی تحصیلوں میں آرمی پبلک سکول کے شہداءسے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کی صدارت کی ۔

تقریبات کا انعقاد حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریبات میں متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاران،تاجر، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ، اساتذہ ، طلباءاور عوام الناس کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔تقریبات میں فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی گئی اور شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16دسمبر پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ کیلئے ایک فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جائے گا۔ شہید طلباءکے والدین کو پیغام مل چکا ہے کہ پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم بالخصوص طلباءکے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متحد ہے۔ہم مل کر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ جن لوگوں نے سکول کے بچوں کو نشانہ بنایا ان کا کوئی مذہب نہیں ہے، وہ کرائے کے قاتل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر اسد عباس شیرازی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے خون نے نہ صرف قوم کو جھنجوڑ کر بیدار کیا ہے بلکہ اسے دہشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا ہے ۔ان تقریبات میں شہید بچوں کی یاد میںمقررین کی جانب سے تقریروں میں عزم و ہمت کے جذبات اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔مقررین نے اپنے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہم دہشت گردی کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے اور ملک سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی مکمل نفی کی گئی ہے،مسلمان قوم کسی سے ڈرنے والی نہیں۔ بزدل دہشت گرد ناپاک حرکتوں سے بچوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔قوم متحد ہے اور دشمن کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرا ¿ت نہ ہوگی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئ منڈی بہاﺅالدین میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!