کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بشریٰ چودھری کی جانب سے خصوصی بریفنگ ۔
پھالیہ (سید حفیظ سبزواری ) تفصیلات کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے آؤٹ ڈور ۔انڈور ۔ایمرجینسی ۔آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسراء ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز گوجرانوالہ ڈویژن ۔اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل اقبال ۔چوہدری عرفان گوندل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ ۔آغا رضوان چیف آفیسر تحصیل کونسل پھالیہ ۔ڈاکٹر سبط حیدر پروکیورمنٹ آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ ۔محمد وسیم انجم سینٹری انسپکٹر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
کمشنر گوجرانوالہ نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا ہسپتال میں داخل مریضوں نے کمشنر گوجرانوالہ کو بتایا کہ تمام ادویات ہسپتال سے فراہم کی جارہی ہیں ۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بشریٰ چودھری نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو خصوصی بریفنگ دی۔ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بھی کمشنر گوجرانوالہ نے چیک کیا اور تسلی بخش قرار دیا انہوں نے مجموعی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کے دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔
کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسراء نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری کی کارکردگی کو سراہا اور ہسپتال کا نظام احسن طریقہ سے چلانے پر ان کو مبارکباد پیش کی.
